این ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں, جانی ومالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی

8 / 100

اسلام آباد:سیلاب کی تباہ کاریاں ،طوفانی بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی۔لاکھوں افراد متاثر ، فصلیں ، مکان ، دوکانیں،سڑکیں ، پل سب تباہ ہوگئے ۔

طوفانی بارشوں اورسیلاب سے 30لاکھ سے زائد افراد متاثر ،4 لاکھ13ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،20لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ،313بچوں سمیت 830افراد جاں بحق،ایک ہزار 348افرادزخمی ہوئے۔۔7لاکھ7ہز ار مویشی ،2ہزار886کلومیٹر شاہرائیں،129پل طوفانئی بارش اور سیلاب کی نذرہو گئے۔۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے طوفانی بارشوں جانی ومالی نقصان سے متعلق جاری رپورٹ جاری کے مطابق طوفانی بارشوں اورسیلاب کے سبب 30لاکھ سے افراد متاثر ،4 لاکھ13ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،سیلاب کے باعث ملک بھر میں 116اضلاع متاثر ہوئے ،129پلوں ،2ہزار886شاہراہیں سیلابی پانی کی نذر ہوگئیں۔

رپور ٹ میں بتایاگیاہے کہ طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث مجموعی طور پر 830افراد جاں بحق،ایک ہزار 348افرادزخمی ہوئے ،جاں بحق افراد میں313بچے،337مرد جبکہ 180خواتین شامل ہیں

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث سند ھ میں 239افراد جاں بحق اور701زخمی ہوئے ،بلوچستان میں 225افرادجاں بحق اور 95زخمی ،خیبرپختونخوا میں 168افرادجاں بحق اور 228زخمی ،پنجاب میں151افرادجاں بحق اور 300زخمی ہوئے۔

رپور ٹ میں بتایاگیاہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب مجموعی طور پر 313بچے جاں بحق ہوئے سندھ میں 120،خیبرپختونخوا 86،بلوچستان 65اور پنجاب میں 39بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں ۔

پورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کے سبب سند ھ میں 19لاکھ 14ہزار،پنجاب 6لاکھ 74ہزار افراد متاثر ہوئے ، بلوچستان میں 3لاکھ 60ہزار ،خیبرپختونخوا میں 50ہزارافرادمتاثرہوئے ،۔

رپور ٹ میں بتایاگیاہے کہ تباہ کن بارشوں سے سندھ میں 3لاکھ 32ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،پنجاب میں 38ہزار887،بلوچستان 26ہزار 567،کے پی کے 14ہزار گھر متاثر ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 116 اضلاع متاثر ہوئے ، طوفان بارشوں اور سیلاب سے خیبر پختونخوا کے 33،سندھ کے17،بلوچستان کے34، پنجاب کے16آزاد جموں کشمیر کے10جبکہ گلگت بلتستان نے6اضلاع شدید متاثر ہوئے۔

رپور ٹ میں بتایاگیاہے کہ مون سون بارشوں نے30سال کا ریکارڈ توڑ دیئے اور گزشتہ 30سال کے دوران 128ملی میٹر بارش کے برعکس رواں مون سون سیزن میں340ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئیں اور مجمومی طوفان پر 166فیصد اضافی بارشیں ہوئیں۔

رپور ٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ سندھ میں حالیہ من سون سیزن میں 396فیصد،بلوچستان میں370فیصد ،گلگت بلتستان میں91، پنجاب میں87خیبرپختونخوا میں27فیصد اضافی بارشیں ہوئی جبکہ آزادجموں کشمیر میں حالیہ مون سون کے دوران کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

Comments are closed.