باجوڑ میں تھری جی سروس کا آغاز

اسلام آباد(زمینی حقائق ) قبائلی عوام سے وزیراعظم کے محبت کا نتیجہ، قبائلی نوجوانوں کی خواہش پر باجوڑ میں 3 جی سروس چلانے کا کام مکمل کرلیاگیا۔

آج سے  تھری جی سروس باضابطہ شروع کردی گہی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ویڈیو پیغام میں اعلان کیاتھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں نیٹ ورک کے اجراء کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

آج سے باجوڑ میں 3 جی سروس مہیا کردی جائے گی، محمود خان نے کہا باجوڑ جلسے میں وزیراعظم سے 3 جی نیٹ ورک کی درخواست کی گئی قبائلی عوام کے دیگر مطالبات بھی تیزی سے پورے کریں گے، بجلی کی رسد یقینی بنانے کیلئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر بھی جلد مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نقل و حمل کو تیز بنانے کیلئے ایکسپریس وے تک رسائی کیلئے سرنگ کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کیا جارہا ہے قبائلی نوجوانوں کو 3 جی سروس مبارک ہو۔

Comments are closed.