ہانگ کانگ میں طاقتور سمندری طوفان سے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوجانے والا بحری جہاز ڈوب گیا،12ہلاک

46 / 100

بیجنگ: ہانگ کانگ میں طاقتور سمندری طوفان کے باعث دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوجانے والا بحری جہاز سمندر برد ہوگیا۔۔جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 تاحال لاپتہ ہیں

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 2 جولائی کو پیش آیا تھاجس کے بعد سے ریسکیوآپریشن جاری تھا تاہم اب جہازڈوب گیاہے۔ ہانگ کانگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفانی لہروں کی وجہ سے عملے کے لاپتہ افراد کے بچنے کا امکان بہت کم رہ گیا ہے۔ ڈوبنے والے بحری جہاز سے 12 لاشیں ملی ہیں تاہم 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں میں ہیلی کاپٹرز، کشییاں اور کوسٹ گارڈ کے غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

چینی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق کہ امدادی کاموں کے دوران 3 افراد کو زندہ نکالا گیا جبکہ 30 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔کیونکہ وقت بہت زیادہ ہوچکا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ہماری جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں مگر خراب موسم کی وجہ سے امدادی کام متاثر ہورہا ہے۔

Comments are closed.