اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان پی ٹی آئی حکومت میں شمولیت پر آمادہ

52 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان پی ٹی آئی حکومت میں شمولیت پر آمادہ، گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں معاہدہ پر دستخط کردیئے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت میں شمولیت کی دی گئی حکومتی پیشکش قبول کر لی ہے۔

یہ پیشکش وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جانب سے جی بی کی عوام کے بہترین مفاد میں گزشتہ دنوں آئی ٹی پی گلگت بلتستان کے عمائدین کو دی گئی تھی جس پر جی بی حکومت اور آئی ٹی پی جی بی کے رہنماؤں کے اجلاس میں دوطرفہ معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اس پیش رفت کے بعد آج گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں ایک باوقار تقریب میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے معاہدے پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور سابق گورنر راجہ جلال مقپون جبکہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری نے دستخط کیے۔

اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کے کابینہ کے ممبرز بھی موجود تھے۔

معاہدے پر دستخط کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جبکہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے جانب سے دستخط کئے.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جی بی کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ جی بی کی عوام کی خوشحالی کے لیے ثمر آور ثابت ہو گا۔

Comments are closed.