مریم نواز نے مقبولیت میں حمزہ شہباز کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان میں4 سیاسی جماعتوں کے4 جلسے، مریم نواز نے مقبولیت میں حمزہ شہباز کو پیچھے چھوڑ دیا،میڈیا اداروں نے بھی وزیراعلی پنجاب کو زیادہ لفٹ نہ کرائی۔

اتوار کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ سے عمران خان نے خطاب کیا، کراچی ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو کے استقبال کےلئے کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیرخارجہ بننے کے بعد کراچی پہنچے تو کارکنوں نے استقبال کیا اور پاکستان کے نئے وزیرخارجہ نے ان سے خطاب کیا۔

کراچی میں ہی مصطفیٰ کمال نے پرچم پارٹی کے جلسہ سے خطاب کیااور ایک بار پھر انھوں نے دعویٰ کیا کہ وہ حقیقی نمائندہ جماعت ہیں باقی دھوکے باز ہیں۔

گجرات میں مسلم لیگ ن کے جلسہ سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز نے خطاب کیا تاہم مریم نواز کے خطاب پر کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

https://twitter.com/GFarooqi/status/1525899781272662017?t=90-CxlcC6KhKuevuUeeelw&s=19

 

مریم نوازکے خطاب کے وقت تمام ہی ٹی وی چینلز نے نہ صرف انھیں براہ راست دکھایا بلکہ کی رپورٹس میں بھی مریم نواز ہی زیر بحث رہیں، وزیراعلیٰ کو اتنی پذیرائی نہ ملی۔

جلسے ختم ہونے کے بعد خبروں اور تبصروں میں بھی مریم نواز پیش پیش رہیں جب کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو نجی چینلز نے محض حاضری لگانے کی حد تک کوریج دی۔

مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر بھی مریم نواز کے خطاب کی جھلکیاں اور کلپس چلتے اور فیڈ بیک زیادہ ملاہے جب کہ مریم نواز کے بعد میں خطاب کرنے کے باوجو د حمزہ تاثر چھوڑنے می ناکام رہے۔

مریم نواز کے خطاب میں کئی نئے سیاسی جملے شامل تھے جو کہ سیاسی اجتماعات میں کارکنوں اور شرکا کی دلچسبی بڑھاتے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان نمبر بلاک کیا، آواز آئی مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہے جیسے جملے بہت پسند کئے گئے۔

دوسری طرف فیصل آباد میں عمران خان نے اپنی جان کے حوالے سے خطرات پرکارکنوں سے انصاف دلانے کی بات کی اور ایف آئی اے آفیسر کی موت کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

Comments are closed.