سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد کارکن گرفتار،اسٹیج توڑ دیاگیا

سیالکوٹ (زمینی حقائق ڈاٹ کام )سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد کارکن گرفتار،اسٹیج توڑ دیاگیا، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار جلسہ کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

پولیس نفری صبح ہی جلسہ گاہ پہنچ گئی تھی سیالکوٹ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے انتظامات جاری تھے کہ پولیس نے دھاوا بول دیا،
پولیس کے ہمراہ ٹی ایم اے کا عملہ اور مشینری بھی تھی۔

، پولیس کی بھاری نفری عمران خان کیلئے تیار کئے گئے اسٹیج پرچڑھ گئی،پولیس کی جانب سے اسٹیج سے کرسیاں اور دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ڈی پی اوسیالکوٹ کو جلسہ پرامن کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

تاہم کچھ دیر بعد اسٹیج توڑنے پرپی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی،جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہوگئے سامان کو بچانے کیلیے کارکنان کرین کے آگے لیٹ گئے۔

اس دوران کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

http://

پولیس نے بعد میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور متعدد کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا جنہیں بعد میں موبائل میں ڈال کر لے جایا گیا۔

اس موقع پرعثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم جیلیں بھردیں گے۔

اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ تمام حالات کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی ہے، ڈپٹی کمشنر8دن سے کہہ رہے تھے آپ جلسہ کریں، کہا جاتا ہے اوپر سے فون آرہے ہیں، یہ کون ہے اوپر؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ یہاں جلسہ نہیں کریں، جب کنٹینر لگ رہے تھے ڈپٹی کمشنر کہاں تھے؟پنجاب پولیس سیالکوٹ میں ماڈل ٹاون ٹو کی طرف جارہی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ جلسہ نہیں ہونے دیں گے ، درخواست دینے کے بعد ہمارے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، خواجہ وینٹی لیٹر کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہے۔

Comments are closed.