رانا ثنا اللہ فرح گوگی کو ڈھونڈ کر واپس لے آہیں گے، مریم نواز

فتح جنگ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو اتنی تکلیف اپنی حکومت جانے کی نہیں جتنی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی ہے۔

فتح جنگ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاعمران خان اپنے دور میں بہت بڑے گھپلے کرکے گئے ہیں انھوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف عمران خان کی نالائقی کی داستانیں سامنے لائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں 22 کروڑ عوام میں صرف ایک فرح خان تھیں جن کے پیسے بڑھتے رہےعمران خان نے کبھی اپنی بہن علیمہ خان کی صفائی پیش نہیں کی لیکن فرح خان کو بچانے ٹی وی پر آگئے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ فرح خان کا کاروبار ترقی کررہا تھا،لیگی رہنمانے سوال کیا کہ اگر ایسا تھا تو وہ راتوں رات دبئی کیوں فرار ہوگئیں؟

مریم نواز نے الزام لگایا کہ جب عمران خان کو پتہ چلا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہورہی ہے تو انہوں نے فرح خان کو دبئی فرار کروا دیا۔انہوں نے کہا کہ فرح خان کا دوسرا نام عمران خان ہے اور اس کا کُھرا سیدھا بنی گالہ کو جاتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ فرح گوگی کو ڈھونڈ کر واپس لے آہیں گے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کو لنگر خانے پر لگا کر عمران خان خود توشہ خانے کو لوٹتے رہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ’ایک تقرری کیا ہوئی، عمران خان کی آنکھیں بھی گئيں، کان بھی گئے، بے فیض ہوتے ہی حکومت دھڑام سے نیچے آگری،انھوں نے کہا کہ اسی لئے وہ تعیناتی نہیں چاہتے تھے۔

عمران خان روزانہ ٹی وی پر آکر نئی کہانیاں سناتے ہیں، کبھی سازش اور کبھی جھوٹے خط کا رونا روتے ہیں، کبھی کہتا ہے میرے خلاف سازش کی گئی، وہ خط جس کا وجود ہی نہیں تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتے ہیں، چند دن پہلے کہتے تھے خط مارچ میں آیا تھا اور کل اپنے جھوٹ کا پول خود ہی کھول دیا کہ مجھے پہلے سے پتا تھا کہ گذشتہ برس جولائی سے میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔

Comments are closed.