ایسی حمایت اور جذبات کبھی نہیں دیکھے! پاکستانی قوم کا شکریہ،عمران خان

ویڈیوز: سوشل میڈیا

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ایسی حمایت اور جذبات کبھی نہیں دیکھے! پاکستانی قوم کا شکریہ،عمران خان نے یکجہتی کے اظہار پر ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستان کا شکریہ ادا کیاہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاامریکی حمایت یافتہ حکومت کی تبدیلی کے خلاف احتجاج کر کے تمام پاکستانیوں نے زبردست حمایت اور جذبات کا اظہار کیا۔

عمران خان کی طرف سے قوم کیلئے جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ مقامی میر جعفروں کی طرف سے ضمانت پر رہائی پانے والے بدمعاشوں کے گروہ کو اقتدار میں لانے کی کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہ اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں نے باہر نکل کراس کوشش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، قوم نے مثالی یکجہتی کااظہار کیا ، ایسا کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، میں سب کی محبتوں کا مشکور ہوں۔

http://

میں نے اپنی ملکی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو خود سے باہر نکلتے نہیں دیکھا جو ڈاکوؤں کی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرنے کیلئے آج نکلے۔

واضح رہے عمران خان کو وزیراعظم کے منصب سے ہٹانے کیخلاف ملک بھر میں عوام کاسمندر سڑکوں پر امڈ آیا، لوگوں نے فیصلہ تسلیم کرنے انکار کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔

کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ ، ملتان ، سکھر، اسلام آباد،مردان ، ٹیکسلا، اوکاڑہ، سائیوال، سرگودھا، سیالکوٹ ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان،جہلم، ایبٹ آباد، سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں عمران خان کے نعرہ خوداری اورغلامی قبول نہ کرنے کے حق میں نعرے درج تھے، نکلو پاکستان کی خاطر، ڈٹے ہوئے کپتان کی خاطر۔

http://


شہر شہر کی ویڈیوز،مظاہرین نے بیرونی سازش کا حصہ بننے والوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،بعض شہرو ں میں حیرت انگیز طور پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی ۔

پاکستان کی تاریخ کے اس منفرد احتجاج کے دوران بعض شہروں میں مظاہرین کی بڑی تعداد کے باعث کیمرے کی ایک کلک سے ریلیوں کا کور کرنا ناممکن رہا، لوگوں کی تعداد کتنی تھی اور ان میں سودا بازی کرنے والوں کے خلاف غصہ کتنا ہے۔

0Shares

Comments are closed.