اپوزیشن ارکان اسمبلی حکومتی یقین دہانیوں کے بدلے تحریک ناکام بنانے پر آمادہ

59 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی کیلئے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کاہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بلائے گئے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کچھ اپوزیشن ارکان اسمبلی حکومتی یقین دہانیوں کے بدلے تحریک ناکام بنانے پر آمادہ ہیں، اس حوالے سے بھی معاملا زیر بحث آئے گا کہ یہ ارکان کیسے کردار ادا کریں تاکہ انھیں محفوظ طریقہ کار میسر ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ارکان اپنی پارٹیاں بھی نہیں چھوڑیں گے اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتما د کیلئے دستیاب نہ ہونے کیلئے آمادہ ہیں ان کی پہلی شرط یہ ہے کہ نام نہ لئے جائیں۔

کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اب تک اتحادیوں کے ساتھ رابطوں کی تفصیلات زیر بحث آئیں گی جب کہ قومی اسمبلی کاا جلاس کب بلانا ہے اس کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

http://

اجلاس میں آزادی چوک اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے علاوہ قومی اور سیاسی امور پرمشاورت کی جائے گی جبکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد کا لائحہ عمل بھی زیر بحث ہوگا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں موجودہ صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے،گزشتہ روزپی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اہم اجلاس میں بھی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی زیر بحث آئی تھی۔

Comments are closed.