بوسٹر ڈوز سے کورونا وباء مزید پھیل رہی ہے،عالمی ادارہ صحت

53 / 100

فوٹو :فائل دی ورج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بوسٹر ڈوز سے کورونا وباء مزید پھیل رہی ہے،عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا ہے کہ امیر ممالک میں بوسٹر ڈوز کی مہم اس وباء کو مزید پھیلانے کا سبب بن رہی ہے.

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس کا یہ بیان امریکا اور یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ غریب ممالک پہلے ہی ابتدائی کورونا ویکسین سے محروم ہیں، ٹیڈروس کہتے ہیں کورونا وائرس کے ڈیلٹا اور اومی کرون ویرینٹ مل کر کورونا کیسز کے خطرناک سونامی کو جنم دے رہے ہیں۔

ٹیڈ روس نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلٹا اور اومی کرون ویرینٹ کے کیسز پہلے سے تھکے ہوئے صحتِ عامہ کے کارکنان کے لیے مزید دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 26 دسمبر سے پہلے کے ہفتے میں یورپ میں تمام اقسام کے نئے کووِڈ انفیکشنز کی تعداد میں 57 فیصد اور امریکا میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحتِ عامہ کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے، واضح رہے کہ انھیں یہ بیان بوسٹر ڈوز کے بڑھتے رجحان کے باوجود کورونا کم نہ ہونے پر دیا ہے.

Comments are closed.