ایشیا کپ، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی

55 / 100

دبئی ( ویب ڈیسک) ایشیا کپ، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی،انڈر 19ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر بھارت کا دیا گیا ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستانی ٹیم کاانڈر19ایشیا کپ میں یہ پانچویں میچ تھا جس میں روایتی حریف بھارت کی جانب سے پاکستان کو جیت کیلئے 238 رہز کا ہدف دیا تھا 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیاگیا۔

پاکستان کی طرف سے محمد شہزاد نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عرفان خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، احمد خان، 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، رضوان محمود نے بھی 29 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے راج باوا نے چار وکٹیں حاصل کیں، روی کمار اور نشانت سندھو ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود بھارتی باولر پاکستان کی جیت کاراستہ نہیں روک سکے۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر ذیشان ضمیر نے 5 اور اویس علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ۔

 

کپتان قاسم اکرم اور ماض صداقت کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی تھی، انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، افغان ٹیم صرف 52 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، جبکہ پاکستان جونیئرز نے ہدف 6 وکٹ پر حاصل کر لیا تھا۔

Comments are closed.