پاکستان نے کھانے کے وقفہ تک 4 وکٹوں پر 242 رنز بنا لئے

48 / 100

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے لنچ تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا ئے، بابراعظم 78 اور اظہر علی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

اس سے قبل کم روشنی  کے باعث دوسرے روز میچ روک دیا گیا تھا ، پاکستان161پر2آوٹ ہوئے ہیں اور دونوں اوپنرز 70رنز پر آوٹ ہو چکے تھے اس کے بعد اظہر علی اور بابراعظم کے درمیان 91شراکت ہوئی تھی ۔

چائے کے وقفہ تک پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے ہیں، اظہر علی36اور کپتان بابراعظم ایک چھکے کی مدد سے60پر ناٹ آوٹ ہیں،57اوورز کیا کھیل ہو چکاہے۔

بنگلا دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ جاری ہے، عابد علی 39 اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں وکٹیں تیج السلام نے حاصل کیں.

اب تک 40 اوورز کے کھیل میں پاکستان نے رنز 113 بنائے ہیں، بابراعظم30 اور اظہر علی 18 رنز پر کھیل رہے ہیں، دونوں کے درمیان اب تک 43 رنز کی شراکت ہو چکی ہے.

دوسرے دن صرف 6 اوورز کا میچ ہو سکا تھا جب تیسرے دن بارش کے باعث پورا دن ضائع ہوا. رضوان 26 اور فواد عالم 20 پر کھیل رہے ہیں.

ٹاس جیت کر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے، کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے۔

بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ٹیم آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے اور دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے.

 

Comments are closed.