آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار مافیا ہے، وزیر اعظم

53 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار مافیا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں، سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایک بار سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا.

اجلاس میں مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں جب کہ یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں، ان لوگوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی.

انھوں نے کہا بتایا جائے کہ آخر مریم نواز کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟ یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے جب کہ خود ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی۔ وزارت اطلاعات نے کارروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی بتایا جائے مریم نواز آخر کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ مریم نواز کے اس غیر قانونی اقدام کے اعتراف پر مزید تحقیقات کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے.

Comments are closed.