او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کے وفد کا ایل او سی کا دورہ

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے 13 ممبران نے لائن آف کنٹرول میں چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انھیں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی وفد کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ہے جبکہ او آئی سی وفد کو شہریوں کی حفاظت کے لیے تعمیر کردہ کمیونٹی بنکرز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ او آئی سی کے وفد کو شہری آبادی کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جبکہ دشمن کی فائرنگ سے آبادی کے تحفظ کے لیے بنکرز کی تعمیر کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

او آئی سی کے وفد نے فائر بندی کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی ہے جبکہ وفد نے دیہی دفاعی کمیٹیوں اور شہری انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفد نے زمینی حقائق سے آگہی میں تعاون فراہم کرنے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.