مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی تقریب، نوجوان ہر اول دستہ ہیں،خالد اکرم

ریاض (شاہ جہاں شیرازی) پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا ہے کہ نوجوان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں جھنوں نے ہمیشہ پارٹی کو مضبوط بنایا ہے اور پارٹی موقف کو بھرپور انداز کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا ہے.

ان خیالات کا انہوں نے ریاض میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آج کے سوشل میڈیا کے دور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کی جانب سے پارٹی موقف کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے احسن انداز کے ساتھ پہنچایا جا رہا ہے.

انھوں نے کہا کہ ہماری یوتھ ونگ کے نوجوان پوری دنیا کے علاوہ سعودی عرب میں میاں نوازشریف کا بیانیہ عام کرنے میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں مسلم لیگی نوجوان باشعور اور وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے.

لیگی کارکنوں کو معلوم ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالا ہے، عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے، آج مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے.

خالد اکرم رانا نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جیت کے نقارے بجائے جا رہے ہیں مگر دنیا جانتی ہے کہ الیکشن 2018 سے دھاندلی کا ایسا سلسلہ شروع ہے جس سے لاڈلے کو اقتدار دیا جا رہا ہے مگر عوام حقیقت جانتے ہیں.

انھوں نے کہا ایک دن ایسا آئے گا جب صیحح معنوں میں جمہوریت ملک کا مقدر ہوگی اور جمہور ملک پر حکومت کرے گی اور وہی دن پاکستان کی ترقی کا آغاز کا دن ہوگا ہمیں یہی پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے جس میں ہم۔کامیاب ہو رہے ہیں.

تقریب سے سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ کے ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم پاکستان کی عوام کے سامنے پارٹی موقف کو سامنے لیکر آہیں ہم ان تمام سازشوں کو بے نقاب کریں.

مقررین کا کہنا تھا کہ نوازشریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، محمد زبیر،، مفتاح اسماعیل اور دیگر قائدین کے علاوہ مریم نوازشریف کے خلاف منفی پروپگنڈے کو بے نقاب کیا جائے.

عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار ہیں مگر پی ٹی آئی واحد ایسی جماعت ہے جو سوشل میڈیا پر سب اچھا کی گردان کرتی نظر آتی یے یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی حکومت کہلاتی ہے.

تقریب میں سوشل میڈیا ٹیم اور یوتھ ونگ کے ممبران کو اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے جبکہ مقررین میں جی ایم اعوان، خادم رانا، سردار شعیب، چوہدری خادم بجاڑ، رانا شبیر، مرزا منیر بیگ، احسن مسعود اور سوشل میڈیا ہیڈ سائرہ شمس شامل تھے.

Comments are closed.