ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مثبت مقابلہ، پنجاب میں روٹی16، کے پی میں 15روپے کر دی گئی

51 / 100

فوٹو: فائل

پشاور: ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مثبت مقابلہ، پنجاب میں روٹی16، کے پی میں 15روپے کر دی گئی، پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے.

صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے، صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی طرف سے اعلان کیا گیا.

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے انتہائی کمزور اور متوسط طبقے کی فلاح و بہبود اور انکو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے.

یہی وجہ ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ کہ روٹی کی قیمت میں 5روپے کمی کرکے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا ، صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،خیبرپختونخوا میں عوامی حکومت ہے اور عوام کے مفاد میں فیصلے کر رہی ہے.

ظاہر شاہ طورو نے صوبہ بھر کی اضلاع انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے اھلکاروں کو روٹی کی قیمت میں کمی کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں.

انھوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو عوام کے مشکلات اور مہنگائی کا پورا ادراک ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مشاورت کے بعد روٹی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا.

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ پشاور نے روٹی کی قیمت میں کمی اور نئی قیمت کے حوالے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا جبکہ صوبہ بھر میں روٹی کی قیمت میں کمی کا باقاعدہ اعلامیہ متعلقہ اضلاع انتظامیہ جاری کریگی۔

Comments are closed.