کوئی ملک یا فرد جو چینی باشندوں یا گروپ کو ٹارگٹ کرتا ہے، پاکستان کا دشمن ہے، دفتر خارجہ

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہناہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ شانگلہ حملے کے بعد چینی حکومت کی تشویش جائز ہے، پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ شانگلہ حملے سے متعلق جیسے ہی مزید معلومات ہوں گی تو میڈیا کے ساتھ شئیر کی جائیں گی، پاکستان اپنے عوام اور سیکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں پاکستان کے چین کے ساتھ غیر متزلزل گہرے تعلقات ہیں، پاکستان چینی حکومت کیساتھ مکمل رابطے میں ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہرصورت ممکن بنائیں گے، کوئی ملک یا فرد جو چینی باشندوں یا گروپ کو ٹارگٹ کرتا ہے، پاکستان کا دشمن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم کے ذخائر ملے ہیں جنہیں بھارت کچھ کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کرناچاہتا ہے۔ کشمیرمیں برآمد ہونیوالے قدرتی ذخائر پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے۔ کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنیتک پاکستان انکی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین میں جاری بربریت کوختم ہونا چاہیے، جنگ بندی کی قرارداد کے باوجود غزہ میں ظلم جاری ہے۔

ترجمان کاکہناتھا کہ سیکرٹری کامرس خرم آغا نے 24 سے27 مارچ تک افغانستان کا دورہ کیا، سیکریٹری کامرس کی افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے بھی ملاقات ہوئی۔دونوں جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ اورتجارت کیامور پربات چیت ہوئی، مزاکرات میں دوطرفہ تجارت کیمعاہدیاوردستاویزات پرآمدورفت پربات ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہاکہ مذاکرات میں ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش رکاوٹوں پر بات بھی چیت ہوئی، پاکستان ان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Comments are closed.