اسلام آبادکا ڈی چوک 10سال بعد کھول دیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )میں تحریک انصاف کے دھرنا سے شہرت پانے والے ڈی چوک کو 10سال بعد عام ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں سکیورٹی کے پیش نظر جب شاہراہ دستور پر اہم عمارتوں اور ڈپلو میٹک انکلیو میں دہشتگردی کے خطرات منڈلانے لگے تھے تب ڈی چوک کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا تھا۔

شاہراہ دستور جو کہ ریڈزون کی مرکزی شاہراہ ہے جو سرینا ہوٹل سے شروع ہو کر ٹریل فائیو سے جاملتی ہے ، پی ٹی وی کے سامنے شاہراہ بھی مین لنک روڈ ہے ٹریفک میرٹ ہوٹل کے سامنے سے اسی سڑک پر رواں دواں تھی۔
ڈی چوک کو بلیوایریا سے آنے والی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا جو کہ ایوان صدر کے بالکل سامنے واقعہ ہے۔ اسی جگہ کئی سال 23مارچ کی پریڈ بھی ہوتی رہی ہے ۔
23مارچ کی پریڈ فیض آباد کے قریب پریڈ گراونڈ میں منتقل ہونے کے بعد بھی ڈی چوک بند تھا تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حکم پر رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کردی گئی۔
اب عام شہری بھی ریڈ زون میں سفر کررہے ہیں اور شاہراہ دستور پر بلیو ایریا کی مین روڈ سے بھی لنک ہو گئی ہے۔

Comments are closed.