اسلام آبادسمیت مضافاتی اورسیاحتی مقامات پر الصبح بارش سے موسم خوشگوار

فوٹو:فائل
اسلام آباد:اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت مضافاتی اورسیاحتی مقامات پر الصبح بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت گردونواح میں آج الصبح بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیامحکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز،موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 45، دادو، موہنجوداڑو، سبی، چلاس 43، بھکر اور بہاولنگر میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.