وزیراعظم کی پٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ بہتری پر مبارکباد
فوٹو : فائل
اسلام آباد : وزیراعظم کی پٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ بہتری پر مبارکباد سامنے آئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹاک مارکیٹ کے بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیا مالی سال اچھی خبر اور معاشی میدان میں اہم پیشرفت سے شروع ہوا۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 100 انڈیکس کا بلندترین سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، کاروباری برادری،سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہورہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے مالی سال بہترین پالیسیوں سے ملکی معیشت نے بتدریج بہترین ریکوری دکھائی، نیامالی سال معیشت کی بہتری کی جانب سفرمیں سنگ میل ثابت ہوگا، کاروباری طبقے، سرمایہ کارملکی ترقی، خوشحالی میں بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی، خوشحالی میں ساتھ دینے پر کاروباری طبقے، سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں، حکومت کاروباری ماحول کے فروغ، سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، حکومت کی معاشی ٹیم کو کامیابی پرخراج تحسین پیش کرتاہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مہنگی کے بعد سستی ہونے کے باوجود حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کا براہ راست عام آدمی پر اثر پڑتا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا براہ راست عوام تک ریلیف نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے.
Comments are closed.