روسی صدر اور فرانسیسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،ایرانی ایٹمی پروگرام پر گفتگو
فوٹو:فائل
ماسکو: روسی صدر اور فرانسیسی صدر کے درمیان 2گھنٹے طویل ٹیلی فونک رابطہ ہوا،ایران کے ایٹمی پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بتایا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ایران آئی اے ای اے سے تعاون کرے اور این پی ٹی معاہدے پر عمل کرے، ایرانی ایٹمی پروگرام اور میزائل سسٹم کے سفارتی حل کیلئے پر عزم ہیں۔
روسی صدر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے، ایران کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ این پی ٹی کے تحت ایران جوہری توانائی کے پروگرام کو جاری رکھ سکتا ہے۔
Comments are closed.