باجوڑ میں صادق آباد پھاٹک میلہ کے قریب دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید

فوٹو:فائل
باجوڑ: باجوڑ میں صادق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار صادق آباد میں پھاٹک میلہ گراوٴنڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں چار افراد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 11 زخمی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، تحصیلدار وکیل خان اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Comments are closed.