یوم پاکستان، آئی ایس پی آر نے خصوصی گانا ریلیز کردیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آئی ایس پی آر کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ’یوم پاکستان‘ کے حوالے سے خصوصی گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے گلوکار علی ظفر اور آئما بیگ کی آواز میں یہ خصوصی گانا جاری کیا گیا ’ایک قوم، ایک منزل‘ کو سوشل میڈیا صارفین بھی پسند سراہارہے ہیں۔

’ایک قوم، ایک منزل‘ کے عنوان سے بنے اس گانے کو 13 مارچ 2021 کو ریلیز کیا گیا، گانے کا ٹیزر اور پرومو ایک ہفتہ قبل ہی جاری کیا گیا تھا۔

گانے کا آغاز بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان سے متعلق تقریر سے ہوتا ہے جب کہ گانے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے افراد کو بھی دکھایا گیا۔

گانے میں علی ظفر اور آئما بیگ کو ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کے درمیان پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہےجس میں لوگ بھی انجوائے کرتے ہیں۔

Comments are closed.