یمن، اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کا ڈرون مار گرایا

56
0 0
Read Time:55 Second

فوٹو : ایس پی اے فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)یمن میں عرب اتحادی فورسز نے ڈرون کے زریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کا ڈرون گرادیا۔

اس حوالے سے اردو نیوز نےویب نیوز سبق پر یمن میں اتحادی فورسز کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے  ڈورن کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  یمن کے مغربی علاقے تھامہ کی کمشنری الدریہمی میں ڈرون گرایاگیا، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ8 دنوں کے  دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ چوتھا ریموٹ کنٹرول جہاز تھا.

یمن میں مشترکہ فورسز نے یہ ڈرون مار گرایا ہے، خطے میں کورونا وائرس کی بہتات کے باوجود یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل حملے کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی سعودی عرب کے دو سرحدی  شہرابھا اور خمیس مشیط پر ریموٹ کنٹرول جہازوں کے ذریعے حملہ کیاگیا تھاجسے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی تباہ کردیاگیاتھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish