ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید

راولپنڈی: آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔حادثے میں کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم، سپاہی محمد فاروق بھی شہید ہوئے۔

ہیلی کاپٹر میں شہید سپاہی عبدالقدیر کی میت لے کر سی ایم ایچ اسکردو جا رہا تھا۔ سپاہی قدیر کامری سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آ کر شہید ہوئے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر ایاز کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے جبکہ میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے۔

منی مرگ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے نائیک انضمام کا تعلق چکوال اور سپاہی فاروق شہید ساہیوال کے رہائشی تھے۔

Comments are closed.