ہالینڈ میں ٹرام پر فائرنگ،3افراد ہلاک،9زخمی

377
0 0
Read Time:1 Minute, 46 Second

ایمسٹرڈم(نیٹ نیوز)ہالینڈ کے شہر اتریخت میں نامعلوم ملزم نے ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹرام پر فائرنگ کی جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد حکام نے ٹرام اسٹیشن کے قریب علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ہالینڈ کے مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تقریباً 10بجکر 45 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک عمارت کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں کو کلیئر رکھیں تاکہ رضاکار جائے وقوعہ تک پہنچ سکیں جب کہ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

میئر اتریخت نے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ترجمان لوسٹ لین سہیگ نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی جانب سے کئی فائر کیے گئے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اتریخت پولیس نے سوشل میڈیا پر ٹرام فائرنگ کے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کر دی ہے۔

ڈچ پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا ملزم کا خاکہ۔
پولیس کے مطابق 37سالہ ترک نڑاد مشتبہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے، کسی کو مشتبہ ترک نڑاد شخص کی اطلاع ملے تو پولیس کو بتایا جائے۔

مشتبہ شخص
Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish