کیمرے اپوزیشن نے لگائے، سیکرٹریٹ میں انکی پراکسی ہے، ماسٹر مائنڈ ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن پر کیمرہ لگانے کا الزام لگا دیا ہے اور کہتے ہیں کہ پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کی تحقیقات کرائیں گے، اپوزیشن والے قسم کی حرکتوں کے یہ ماسٹر مائنڈ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا، اپوزیشن کے لوگوں نے گھناؤنی سازش کی، خفیہ کیمروں کی تحقیقات کریں گے.

انھوں نے کہا یاد کریں کہ یہ ووٹ کینسل کرنے کا طریقہ بھی بتاتے ہیں، اس کام کے ماہر جائے واردات پر خود ہی پہنچ گئے، علی گیلانی کی ویڈیو بھی منظرعام پر ہے، ویڈیو میں علی گیلانی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو چوری کرتے ہیں اور ایف آئی آر بھی درج کراتے ہیں، دھونس اور دھاندلی ان کی سیاست کے بنیادی اصول ہیں، ہم نے ان کی سازش کو بے نقاب کیا ہے.

شبلی فراز نے کہا حالیہ سینیٹ انتخابات میں نمبرز کا فرق بھی دیکھیں نتائج بھی دیکھیں اور ان کی ڈھٹائی بھی. ان کا کہنا تھا کہ اس سیکرٹریٹ میں کس کی بھرتیاں ہیں وہی ان کی پراکسی بھی ہیں.

یاد رہے اپوزیشن نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ لگا ہونے کا دعویٰ کیا تھا، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خفیہ کیمرہ کی تصویر بھی ٹویٹ کی تھی۔

Comments are closed.