ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر خواتین احتجاج میں شرکت مہنگی پڑ گئی

پاکستان

ویب ڈیسک

لاہور :عورت مارچ کے خلاف آواز بلند کرنے والے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر جب موٹروے زیادتی کیس کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ احتجاج کرنے پہنچے تو مظاہرین نے الٹا انہی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

یہ واقعہ گزشتہ روز لاہور میں اس وقت پیش آیا جب موٹروے زیادتی کیس کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا اس دوران جب خلیل الرحمان قمر میڈیا سے بات کرنے لگے تو ایک سماجی کارکن حسنین جمیل نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کرادی۔

اسی گفتگو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ”وہ اس بے شرمی پر لعنت بھیجنا چاہتے ہیں، یہ کون بے شرم آدمی ہے، کیا یہ جیو کا بند ہ ہے، میں ایسے بے شرم صحافی کے اوپر لعنت بھیجتا ہوں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا ” اللہ گواہ ہے کہ میں عورت مارچ کے سخت خلاف تھا، عورتوں کے اور ہمارے مسائل ایک جیسے ہیں، جب اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی تو ہمیں یہ بھی سمجھ آجائے گی، ہم سب مل کر اس واقعے پر پوری طرح رو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر اس واقعے پر انصاف نہ ملا تو پتہ نہیں ہمارا معاشرہ کس طرف چلا جائے گا، ضروری ہو گیا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ذمہ داروں کو سخت سزا ملے۔

دوسری طرف خلیل الرحمان قمر کے خلاف نعرے بازی کرنے والے سماجی کارکن حسنین جمیل نے کہا کہ ”میں نے انتہائی فخریہ انداز میں اس منافق کو آڑے ہاتھوں لیا، یہ دوغلا شخص ہمیشہ ہی خواتین کے اصل مسائل سے انکار کرتا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں حسنین جمیل نے کہایہ شخص باڈی شیمنگ میں سزا یافتہ ہے، میں نے اسے آپ کہہ کر مخاطب کیا (حالانکہ یہ اس کا مستحق نہیں) لیکن آپ اس کی زبان بھی ملاحظہ کریں۔

Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *