پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

فوٹو: فائل

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر سال 2021 کا پہلا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو کنٹرول لائن کے چکوٹھی سیکٹر میں مار گرایا جو کہ پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک گھس آیا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح یکم جنوری کو پاک فوج نے نوشیری سیکٹر میں بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، جب کہ گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے لگ بھگ درجن بھر جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔

9 ستمبر کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا 11واں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا ، 26 جولائی کو ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں بھارت کا رواں سال کا 10واں جاسوس ڈرون مار گرایا گیا۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں پاک فوج نے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے، اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا جب کہ ایک روز بعد ہی ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

Comments are closed.