پاکستان کیلئے 20مئی تک مختلف ممالک کی فلائٹس کے شیڈول کا اعلان

0
1 0
Read Time:5 Minute, 13 Second

فوٹو: اے ایف پی فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا صورتحال کے پیش نظر پاکستان آنے والی پروازوں میں 80فیصد کمی کے باعث5سے20مئی تک صرف123پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں میں لینڈ کریں گی۔

پاکستان آے والی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد پہلے 590 تھی جو کہ حکومت پاکستان کے اعلان کے بعد کم ہو کر 123 رہ جائے گی۔

پاکستان کیلئے 80پروازیں کم کرنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور اقدامات تجویز کرنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کیا تھا، اس کے علاوہ دیگر ممالک سے پاکستان آنے والوں کیلئے کچھ دیگر شرائط اور ایس او پیز بھی متعارف کرائے تھے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر آنے والی 189 پروازوں میں سے 40، لاہور ایئر پورٹ پر شیڈول 130 میں سے 29، اسلام آباد آنے والی 120 میں سے 25 جبکہ پشاور کے لیے 33 میں سے چھ پروازیں آئیں گی۔

اسی طرحکوئٹہ ایئر پورٹ کے لیے شیڈول 10 بین الاقوامی پروازوں میں سے صرف دو، فیصل آباد آنے والی 24 پروازوں میں سے پانچ، سیالکوٹ آنے والی 43 پروازوں میں سے آٹھ جبکہ ملتان کے لیے 41 میں آٹھ پروازیں ہی آ سکیں گی۔

پاکستان کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، ایئر بلیو اور سیرین ایئر کے علاوہ 29 بین الاقوامی فضائی کمپنیاں دنیا کے مختلف حصوں سے پاکستان کے لیے پروازیں چلاتی ہیں، شیڈول کے مطابق ان کی پروازوں کی تعداد بھی اسی تناسب سے کم کی گئی ہے۔

دبئی کی سب سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے لیے آپریٹ ہوتی ہیں جن کی تعداد 78 ہے جو کم کر کے 16 کر دی گئی ہے، فلائی دبئی کی کراچی کے لیے 28 پروازوں میں سے 22 کم کرتے ہوئے چھ کو اجازت دی گئی ہے۔

کوئٹہ کے لیے سات کم کرتے ہوئے ایک، فیصل آباد کے لیے 14 کو کم کرکے تین، سیالکوٹ کے لیے 11 سے دو، ملتان کے لیے 18 پروازوں کو چار تک محدود کر دیا ہے۔


دوسری بڑی انٹرنیشنل ایئر لائن سعودیہ ایئر لائن ہے جس کی کل 77 پروازیں ہیں جو اب 14 رہ جائیں گی،سعودیہ ایئر لائن کی کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے شیڈول 21، 21 پروازوں میں چار، چار آپریٹ کریں گی۔

پشاور اور ملتان آنے والی سات سات پروازوں میں سے صرف ایک ایک پرواز ہی آ سکے گی،امارات ایئر لائن پاکستان کے لیے ہفتہ وار 67 پروازیں چلاتی ہے جن کو کم کر کے 13 کر دیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق امارات کی کراچی کے لیے مخصوص 35 میں سات، لاہور اور اسلام آباد کے لیے 10 میں سے دو، دو ، پشاور کے لیے پانچ میں سے ایک جبکہ سیالکوٹ کے لیے سات میں ایک پرواز کو اجازت دی گئی ہے۔

اسی طرح ایئر عریبیہ کی ہفتہ وار منظور شدہ پروازوں کی تعداد 60 ہے جسے اب 12 تک محدود کر دیا گیا ہے،ایئر عریبیہ کی کراچی کے لیے 21 میں سے چار، لاہور کے لیے تین میں سے ایک پرواز آ سکے گی۔

اسلام آباد کے لیے دو میں سے ایک، پشاور کے لیے 10 میں سے دو، کوئٹہ کے لیے 3 میں سے ایک جبکہ فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کے لیے مختص سات سات پروازوں سے ایک ایک کو اجازت دی گئی ہے۔

قطر ایئر ویز کی پاکستان کے لیے منظور شدہ پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 56 ہے جن کو اب کم کر کے 11 کر دیا گیا ہے،قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے شیدول 14،14 پروازوں میں سے تین، تین فلائٹس آہیں گی۔

قطر ایئر کی پشاور اور سیالکوٹ کے لیے سات، سات پروازوں میں سے ایک، ایک آپریٹ کریں گی،گلف ایئر پاکستان کے لیے ہفتے میں 35 پروازیں چلاتی ہے جن کو اب آٹھ تک محدود کیا گیاہے۔

گلف ایئر کی کراچی کے لیے 10 میں سے دو، لاہور اور پشاور کے لیے چار، چار میں سے ایک ایک، اسلام آباد اور فیصل آباد کی تین، تین میں سے ایک، ایک پرواز چلائی جا سکے گی۔ سیالکوٹ آنے والی پانچ اور ملتان آنے والی چھ پروازوں سے صرف ایک، ایک کوگرین سگنل ملا۔

اسی طرح اتحاد ایئر ویز کی منظور شدہ 32 پروازوں کی تعداد کم کر کے چھ کر دی ،معمول میں اتحاد ایئر ویز کی کراچی ایئرپورٹ پر سات پروازیں آتی ہیں جن میں سے اب صرف ایک آ سکے گی۔ لاہور کے لیے 11 میں سے دو جبکہ اسلام آباد کے لیے 14 میں سے تین کو اجازت ملے گی۔

ترکش ایئر لائن کی کل 21 پروازیں ہیں جنھیں تین تک محدود کر دیا گیا ہے۔ کراچی لاہور اور اسلام آباد میں سات سات کے بجائے صرف ایک، ایک پرواز ہی آ سکے گی،برٹش ایئر ویز کی 11 میں سے تین، عمان ایئر کی 18 میں سے تین کو آنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی گلف کی 18 میں سے چار، تھائی ایئر ویز کی 18 میں سے تین اور ورجن انٹلانٹک ایئرلائن کی 11 میں سے دو پروازیں ہی ہفتہ وار چلائی جا سکیں گی۔

مقامی ایئر لائیز کی بین الاقوامی پروازوں میں سے اگلے دو ہفتے یعنی پانچ مئی سے 20 مئی تک کراچی میں صرف 30 پروازیں دنیا کے مختلف ملکوں سے آئیں گی جن میں سے 29 پی آئی اے جبکہ ایک ایئر بلیو کی ہوگی۔

لاہور ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائنز کی کل 80 بین الاقوامی پروازیں آئیں گی جن میں 55 پی آئی اے، ایئر بلیو کی 15 جبکہ سرین ایئر کی 10 پروازیں ہوں گی،اسلام آباد میں سب سے زیادہ 105 پروازیں لینڈڈ کریں گی۔

اسلام آباد پہنچنے والی پروازوں میں سے 76 پی آئی اے، 19 ایئربلیو اور 10 سرین ایئر کی ہوں گی۔ پشاور میں کل 51 پروازوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے جن میں 41 پی آئی اے اور 10 ایئر بلیو کی ہوں گی۔

ملتان ایئرپورٹ پر کل 26 پروازیں آئیں گی جن میں سے 17 پی آئی اے اور 9 ایئر بلیو کی ہوں گی جبکہ تربت آنے والی چاروں بین الاقوامی پروازیں پی آئی اے آپریٹ کرے گی۔

بتایا گیاہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے فیصلے کے مطابق20مئی تک یہی شیڈول رہے گا اس سے آگے اجلاس میں جو بھی فیصلہ کیا گیا اس کے مطابق نیاشیڈول طے ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »