پاکستان کا 450کلو میٹر رینج کے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

0
0 0
Read Time:59 Second


راولپنڈی : پاکستان نے بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے یہ کروز میزائل450 کلومیٹرتک زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا ، بابرکروزمیزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کے ذریعے کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر سمیت کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی اور دیگراعلیٰ حکام موجود تھے۔

اس موقع پرچیئرمین نیسکام نے مسلح افواج کے تربیتی، آپریشنل تیاریوں کے معیار اور ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ کوسراہا جبکہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی ملکی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی ترقی میں کردار کو سراہا۔

صدرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور سروسزچیفس نے بابر کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر جوانوں کو مبارکباد دی۔

واضح رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، غزنوی میزائل زمین سے زمین 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر اعلامہ کے مطابق غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز کے تحت کیاگیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »