پاکستان میں کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کر گئے

0
0 0
Read Time:1 Minute, 1 Second

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 157 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 363 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 51 ہزار 603، سندھ میں 2 لاکھ 38 ہزار 470 کیسز سامنے آئے.

خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 373، بلوچستان میں 18 ہزار 670، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894، اسلام آباد میں 40 ہزار 430 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 706 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں اب تک 75 لاکھ 25 ہزار 432 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 744 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 80 ہزار 696 مریض صحتیاب جبکہ 2 ہزار 324 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

اب تک پنجاب میں 4 ہزار 501، سندھ میں 3 ہزار 843، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 811، اسلام آباد میں 460، بلوچستان میں 192، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 248 مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 ہوچکی ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »