پاکستان اور اسٹریلیا کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

اسلام آباد( زمینی حقائق) پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان پانچواں ایک روزہ کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔

سیریز میں اسٹریلیا پہلے چاروں میچ جیت کر وائٹ واش کے قریب ہے جب کہ پاکستان کو کلین سویپ سے بچنے کیلئے آج پورا زور لگاناہے۔

چوتھے میچ میں امام الحق اور شعیب ملک کے نہ کھیلنے کے باوجود رضوان اور عابد علی کی سنچریوں کی بدولت جیت کے قریب پہنچ کر ہار گیا تھا۔

آج بھی امکان ہے شعیب ملک زخمی ہونے کے باعث آرام کریں گے تاہم میچ شروع ہونے سے قبل ان کی فٹنس کو دیکھا جائے گا، میچ چاربجے ہی شروع ہوگا۔

پاکستان نے چھ کھلاڑیوں کو آرام دے کر بنچ کو آزمانے کیلئے نئی ٹیم کا تجربہ کیا جو بری طرح ناکام ہوا، چاروں میچوں میں زیادہ تر پلیئر ز اپنے لیئے ہی کھیلتے نظر آئے۔

خا ص کر ایک روزہ میچوں میں پاکستان کے بیٹسمین مطلوبہ رفتار سے رنز بنانے میں ناکام رہے جب کہ باولرز نے بھی کوئی خاطر خواں کارکردگی نہیں دکھائی۔

Comments are closed.