پاکستانی کھلاڑیوں کے قرنطینہ سے نکلتے ہی چہرے کھل اٹھے

0
0 0
Read Time:2 Minute, 25 Second

فوٹو:پی سی بی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے کھلاڑی قید تنہائی سے آزادی ملتے ہی خوش باش دکھائی دیئے، کچھ نے سیر کی ، اکٹھے سلفیاں لیں اور خوب انجوائے کیا۔

دو ہفتے کے صبر آزما انتظار کے بعد پاکستانی ٹیم کو مینجڈ آئسولیشن سے نکل کر ٹی20 اور ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاری کرنے کی اجازت دے دی گئی۔14 روزہ آئسولیشن کے 12ویں دن اسکواڈ کے تمام اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے۔

انہیں کوئنز لینڈ کے ساؤتھ آئیلینڈ ریزورٹ تک سفر کی اجازت دے دی گئی ہے جہاں وہ گروپ کی شکل میں ٹریننگ کریں گے۔

قومی ٹیم کو گروپ میں ٹریننگ کا استثنیٰ آئسولیشن کے تیسرے روز اس وقت واپس لے لیا گیا تھا جب کھلاڑیوں کی جانب سے کووڈ-19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور انہیں ایک ساتھ کھانا کھاتے اور کوریڈورز میں ملتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی 6 اراکین کے ٹیسٹ مثبت آ گئے تھے جبکہ اگلے چند روز میں مزید دو اراکین کورونا کا شکار ہوئے جس کے بعد کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مکمل صحت یاب ہونے تک ایک رکن کرائسٹ چرچ میں قرنطینہ میں ہی رہے گا، ایک فرد کا مستقل منفی ٹیسٹ آیا جس کے بعد اسے آکلینڈ کی قرنطینہ سہولت سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

دبئی سے نیوزی لینڈ پہنچنے والے مذکورہ کھلاڑی میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں لیکن مستقل منفی ٹیسٹ آنے کے بعد انہیں بھی جانے کی اجازت دے دی گئی۔ صحت کے ماہرین مطمئن ہیں کہ ان کھلاڑیوں سے معاشرے کو نقصان پہنچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

نائب کپتان شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کھلاڑیوں کے مسلسل آئسولیشن میں رہنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور قومی ٹیم کے مینجمنٹ دونوں پریشان تھے اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو آئسولیشن میں ذہنی اور جسمانی طور پر نقصان ہو رہا ہے۔

ٹیم تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوئی تھی،قومی ٹیم 18، 20 اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں ٹی 20 میچز کھیلے گی ۔

میزبان ٹیم سے 2 ٹیسٹ میچز بھی شیڈول میں شامل ہیں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ باکسنگ ڈے پر 26 دسمبر کو شروع ہو گا جبکہ کرائسٹ چرچ میں دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »