پاکستان،کورونا سے237افراد جاں بحق، متاثرین11ہزار155ہوگئے

18
0 0
Read Time:3 Minute, 15 Second


فوٹو :فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے جمعہ کو مزید 9افراد القمہ اجل بن گئے ، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 237ہو گئی ، مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد11155 تک پہنچ گئی ۔

جمعہ کو اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 85 ،سندھ میں 73، پنجاب میں 65، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت میں جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں
اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 214 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پنجاب میں جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید 177 کیسز اور 9 اموات کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق مصدقہ کیسز کی تعداد 4767 ہوگئی،صوبے میں اب تک وائرس سے 905 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں جمعہ کو کورونا کے مزید 55 کیسز سامنے آئے اور مزید 2 اموات کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی، صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 607 اور اموات 8 ہوگئیں۔

جمعرات کو ملک بھر سے کورونا وائرس کے 308 کیسز رپورٹ ہوئے اور 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے سندھ میں 298 کیسز اور 4 اموات، اسلام آباد میں 10 کیسز، پنجاب اور بلوچستان میں 2،2 اموات  رپورٹ ہوئی ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مزید 298 کیسز سامنے آئے اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی،مراد علی شاہ کے مطابق نئے کیسز کے بعد صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 3671 اور اموات 73 ہوگئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 افراد صحت یاب ہوئے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 730 ہوگئی ہے۔

جمعرات کوپنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 58 ہوگئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4590 ہے وائرس سے 790 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں جمعرات کوکورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ، کیسز کی مجموعی تعداد 204 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں جمعرات کوکورونا سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں جن کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے بھی کی گئی ہے، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے، بدھ کو صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 57 کیسز سامنے آئے تھے ،صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 168 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار 549 ٹیسٹ کیے گئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹ کی تعداد 6 ہزار 700 ہے۔

جمعرات کو کورونا کے 298 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 811 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس سے 2337 مریض صحت یاب بھی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 228 ہوگئی۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4590 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا 1453، بلوچستان 552، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 204 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 51 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 83 ہے، سندھ 73، پنجاب 58، بلوچستان میں 8 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »