ٹوکیو میں سکول کے بچوں پر حملہ،3ہلاک ، 18زخمی

ٹوکیو( نیٹ نیوز)جاپان میں ایک شخص نے اسکول کے بچوں پر چھرے سے وار کردیئے، کمسن طالبہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے شہر کاواساکی میں ایک شخص نے بس کے انتظار میں کھڑے اسکول کے بچوں پر چھرے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوئے جب کہ 11 سالہ طالبہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے اپنے گلے پر ہی چھرا پھیر لیا اور اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے پیش آیا اور ایک اسکول بس کے ڈرائیور نے بتایا کہ ایک شخص لائن میں کھڑے بچوں کی طرف بڑھا اور بچوں کے چھرا گھونپنا شروع کردیا ۔

قطار میں بچوں پر حملے کے بعد ملزم بس کے اندر جا گھسا اور وہاں بھی بچوں پر حملہ آور ہوا۔میڈیا رپورٹس میں ملزم کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جا تی ہے۔

ملزم نے دونوں ہاتھوں میں چھرے تھام رکھے تھے جب کہ حملے کے وقت اسکول کی 16 طالبات موجود تھیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

Comments are closed.