وزیراعظم کا سندھ پولیس کے اے ایس آئی سے رابطہ، شاباش دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کشمور میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ میں مثالی کردار ادا کرنے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش سے رابطہ کیا ہے اور ملزم کی گرفتاری پر بہادری کا مظاہرہ کرنے پر محمد بخش کو شاباش دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے محمد بخش سے گفتگو میں کہا کہ دل چاہ رہا ہے تمہارا ماتھا چُوم لوں اور تمہیں گلے لگا لوں وزیراعظم نے کہا پوری قوم کو آپ کی بہادری پر فخر ہے.

آپ نے پولیس کا میج مثبت کیا وزیراعظم عمران خان نے کشمور زیادتی کیس میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی محمد بخش اور ان کی بیٹی کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے انسداد عصمت دری کا سخت آرڈیننس لا رہے ہیں۔ تمام خامیاں دور کر کے سخت آرڈیننس لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ سندھ کے علاقہ کشمور میں 4 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس نے ہر شخص کو لرزا کر رکھا دیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

معصوم بچی پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ اس کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی، اس کے دانت توڑ دیے گئے، گلا دبایا گیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔

جنسی درندوں نے اغوا اور زیادتی کے بعد خاتون کو تو چھوڑ دیا لیکن بچی کو چھوڑنے سے انکار کیا۔

اس صورتحال میں ایس ایچ او محمد بخش نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی اور بیوی کو متاثرہ خاتون کیساتھ ملزمان کے پاس بھیجے گا، تاکہ ملزمان کو معلوم نہ ہو کہ پولیس ان کے تعاقب میں ہے۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تھانیدار محمد بخش کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچی اور ماں کو اپنے گھر میں پناہ دی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے اپنی بیوی اور بیٹی کو استعمال کیا اور ملزم رفیق ملک کو پکڑ لیا۔

محمد بخش اور ان کی بیٹی کی اس بہادری پر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرنے اور اس گرفتاری کے لیے خود اپنی بیٹی کو پیش کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش کی کارکردگی اور بہادری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

سندھ حکومت نے گذشتہ روز ان کی صاحبزادی کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ باپ بیٹی کو ایوارڈ دینے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔

گذشتہ رات اس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی کشمور میں 4 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس ملزم رفیق کی نشاندہی پر مرکزی ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کے لیے گئی تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے دوران ملزم رفیق ملک مارا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.