نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی وزیر اعظم سے ملاقات

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے۔

ملالہ یوسف زئی گزشتہ رات غیرملکی پرواز ای کے 614 کے ذریعے برطانیہ سے اسلام آباد پہنچیں جہاں سے وہ فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچیں تھیں۔

ملالہ یوسف زئی کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، ماروی میمن اور ملالہ یوسفزئی کے والدین بھی شریک تھے۔

ملالہ یوسف زئی کو صرف 17 سال کی عمر میں 2014 میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا، وہ 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل رہیں جب کہ کینیڈا کی جانب سے انہیں اعزازی شہریت بھی دی گئی۔

سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

Comments are closed.