نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

فائل فوٹوز

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئی ، ایئر پورٹ پر سرکاری وحکومتی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔انھیں سخت سکیورٹی احصار میں اسلام آباد پہنچایا گیا۔

ملالہ یوسفزئی رات ڈیڑھ بجے خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچی ہیں ان کے ہمراہ ملالہ کے والد ضیاء یوسفزئی، والدہ طور پکئی اور ملالہ فانڈیشن کی سی ای او فرح اور دیگر افراد بھی تھے۔

ملالہ یوسفزئی چار روز کے لیے آہی ہے اور 2اپریل تک فیملی ارکان کے ساتھ پاکستان رہیں گی۔  ملالہ یوسفزئی  کا قیام سرینا ہوٹل میں ہو گا۔۔

ملالہ یوسفزئی کی آج 3بجے فی میل سول سوسائٹی کے خواتین سے ملاقات ہوگی ، شرمین عبید چنائے بھی شریک ہوں گی،ملالہ یوسفزئی30مارچ اور یکم اپریل کو سرینا ہوٹل میں قیام کے دوران رشتہ داروں سے ملاقات ہوگی۔

ملالہ یوسفزئی پر نو اکتوبر 2012 سوات میں دہشتگرد حملہ کیاگیا تھا وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک چلی گئی تھیں اور ساڑھے پانچ سال بعد پاکستان واپس آہی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آرمی چیف۔ برٹش ہائی کمشنر سمیت کہی اہم شخصیات سے بھی ملا قاتیں ہوں گی۔

ملالہ یوسفزئی 2اپریل کو براستہ دوہا برطانیہ روانگی ہوگی

Comments are closed.