ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمدپاکستان پہنچ گئے، عمران خان نے استقبال کیا

433
0 0
Read Time:1 Minute, 31 Second

راولپنڈی (زمینی حقائق)ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم عمران خان نے استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں وہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمدایئر پورٹ سے سیدھے وزیراعظم ہاوس پہنچیں گے جہاں انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ کل دونوں ممالک کے درمیان مزاکرات اور معاہدے ہوں گے۔

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں وزرائے اعظم وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جب کہ مہمان وزیراعظم صنعت کاروں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلٰی سطح کا وفد بھی پاکستان آ رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *