مریم نواز کی ضمانت فوری معطل نہیں ہو سکتی، ہائیکورٹ، نیب میں طلبی

فوٹو: فائل اے ایف پی

لاہور:مریم نواز کو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کیاہے جب کہ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو26مارچ کو دوبارہ طلب کیا ہے ، چوہدری شوگر ملز کیس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

بدھ کو جاری کیے گئے نوٹس میں نیب نے مریم نواز سے کہا ہے کہ وہ 26 مارچ کو نیب لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع دفتر میں دن گیارہ بجے پیش ہوں۔ مریم نواز آخری بار 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔

نوٹس کے مطابق مریم نواز سے کہا گیا ہے کہ ان کا 22 جنوری کو جمع کرایا گیا جواب مبہم، غیر واضح اور غیر اطمینان بخش ہے،چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت دے رکھی ہے ۔

ادھرلاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نیب کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے چوہدری شوگرملزکیس میں مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی استدعا کی، مریم نوازکی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیاجاسکتا۔

عدالت کے تحریری حکم میں کہاہے کہ7 اپریل کو وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نیب کی درخواست پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،
ہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

Comments are closed.