مجھے زہر دے کر مارنے کی سازش کی گئی ، ریما خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نامورفلمی اداکارہ ریما خان نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دینے کی سازش کا انکشاف کیا ہے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم اسٹار ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی اور یہ کوشش ایک دوسری اداکارہ کی جانب سے کی گئی۔

زہر دینے کے حوالے سے ریما خان نے کہا کہ مجھے اللہ نے بچایا، جسے مجھے زہر دینے کے لیے بھیجا گیا اسی نے مجھے بتادیا۔

ریما خان نے مزید انکشاف کیا کہ بھیجے جانے والے شخص کو مجھے زہر دینے کے لیے ایک لاکھ روپے بھی دیے گئے تھے۔ ریماخان نے یہ بھی کہا فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے۔

ریما خان کے بیان پر پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہیکہ ریما کو جس نے ہراساں کیا وہ اس کی نشاندہی کریں، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ثقافتی حلقوں میں اس خبر کے سامنے آنے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Comments are closed.