مجلس عمل ٹوٹ گئی، جماعت اسلامی کا الگ ہونے کااعلان

13
0 0
Read Time:1 Minute, 13 Second

اسلام آباد(زمینی حقائق )متحدہ مجلس عمل ٹوٹ گئی، جماعت اسلامی نے ایم ایم اے سے الگ ہونے کااعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل کی قیادت کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیاہے کہ جماعت اسلامی انتخابی میدان میں اپنے پلیٹ فارم سے اور اپنے پرچم اور نشان پر حصہ لے گی۔

لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں منعقدہ ایم ایم اے کے اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کے ہمراہ شرکت کی اور ایم ایم اے کی قیادت کو جماعت اسلامی کی حکمت عملی اور مرکزی شوریٰ کے فیصلہ سے آگاہ کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کی اسلامی نظریاتی سرحدوں ، اسلامی قوانین کی حفاظت ، ملک سے سود کے خاتمہ اور دینی ایشوز پر دینی جماعتوں کا بھر پور ساتھ دے گی۔

انھوں نے کہا سیاسی و انتخابی میدان میں ایم ایم اے کی بجائے اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اقتصادی محاذ پر مسلسل ناکامیوں سے دوچار ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *