لاہور قلندر ملتان سلطانز کو ہرا کرفائنل میں پہنچ گئی

0
0 0
Read Time:2 Minute, 5 Second

فوٹو: اے ایف پی

کراچی(سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بارپاکستان سپرلیگ کے 5 ویں ایڈیشن میں فائنل میں جگہ بنا لی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 183 رنز کا ہدف دیا تاہم ملتان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 157 رنز بناسکی اور اسے 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا اورلاہور قلندرز کی جانب سے تمیم اقبال اور فخرزمان نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا 46 کے مجموعی اسکور پر تمیم آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ویزے اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقرہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائےڈیوڈ ویزے نے 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہے.

ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں جب کہ ایڈم لتھ، سہیل تنویر، محمد الیاس اور جنید خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

جواب میں لاہور قلندر کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز جارحانہ رہا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنے تاہم ذیشان اشرف 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

ایڈم لیتھ اور شان مسعود نے قلندرز کی بیٹگ کے سامنے مزاحمت کی تاہم ایڈم 50 اور شان مسعود 27 رنز بناسکے،روی بوپارا ایک رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ روسو بھی 18 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگیے۔

شاہد آفریدی بھی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئےاور اس پر افسوس اور ناگواری دیکھتے ہوئے حارث رؤف نے ہاتھ جوڑ کر آفریدی سے معافی مانگنے کا اشارہ کیا۔

حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 157 رنز بناسکی، یوں قلندرز نے سلطانز کو 25 رنز فتح مل گئی۔

ملتان کی جانب سے لیتھ 50 اور خوشدل 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور دلبر حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم نے سپر لیگ میں پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے اور اس سے قبل 4 لیگز میں ان کی کارکردگی بری رہی ہے۔لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا فائنل منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »