قومی اسمبلی میں ‘دھونس کی روایت’ کیخلاف ضابطے کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شدید ہنگامہ آرائی کے ذمہ داران کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مطابق اسپیکراسد قیصراس معاملے میں خاصے سرگرم ہیں اور انھوں نے
تحقیقات کیلئے 8 فروری کواجلاس بلا لیا اورایوان کی کارروائی کی فوٹیجز بھی طلب کی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی کے 4 فروری کے اجلاس کےدوران ہنگامہ آرائی کے حوالے سےاسپیکر اسد قیصر نےکہا ہے کہ ضرورت پڑنے پرعینی شاہدین کےبیان بھی ریکارڈ ہوں گے۔

اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ ایوان کی کارروائی کاریکارڈدیکھنےکےبعدقصور وارکےخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا ان کا موقف ہے ہم اس دھونس کی روایت کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے.

واضح رہے کہ 4فروری کواوپن بیلٹ کےلیے حکومت نےقومی اسمبلی میں بل پیش کیا تھاجس کےبعد قانون سازی کےدوران ایوان میں کچھ ہی دیرمیں ہنگامہ آرائی اور شورشرابا شروع ہوگیا تھا۔

اس دوران اراکین کی جانب سےہنگامہ آرائی کے علاوہ ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، اسپیکر کے سامنے ارکان جمع ہو کر شور شرابہ کرتے رہے۔

Comments are closed.