عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر ہو گی: فواد چوہدری

اسلام آباد(زمینی حقائق) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عیدالفطر کی جو تاریخ دی تھی اسی پر عید ہوئی تو اب عیدالاضحی کی 12 اگست کی تاریخ دے دی ہے۔

فواد چوہدری نے اب ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پہلے سوال اٹھایا کہ اس عید کی بحث ختم ، اب اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحیٰ اور محرم کب ہیں ؟ یہ سوال اٹھایا ۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے سوال کا جواب بھی دے دیا اورکہا ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الاضحیٰ بارہ اگست بروز پیر اور یکم محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہو گا۔

چاند کی رویت اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے اختلافات اور پھر قمری کلینڈر بنا کر عید کا اعلان کرنے کی وجہ سے فواد چوہدری ان دنوں خبروں میں ہیں ۔

یاد رہے رمضان المبارک کے دوران فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کر دیا تھا کہ شوال کا چاند 4 جون کی شام کو نظر آ جائے گا اور عید 5 جون کو ہوگی۔

Comments are closed.