طالبان کابل حکومت کی پیشکش قبول کرلیں، پاکستان

فوٹو: بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی

 

کابل(ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے ملاقات میں طالبان پر زور دیا ہے کہ کابل حکومت کی مذاکرات کی نئی پیش کش قبول کرلیں۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کابل میں افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ اور افغان صدر اشرف غنی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی،

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

مشیر قومی سلامتی نے پہلی ملاقات افغان صدر اشرف غنی سے صدارتی آفس میں کی جہاں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے۔

 

اس موقع پر افغان صدر نے ناصر جنجوعہ کے زریعے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کابل کے دورے کی دعوت بھی دی، جب کہ ناصر جنجوعہ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کے عمل کو سراہا۔

Comments are closed.