شہباز شریف کانام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالا جاہے، نیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایک بار پھر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نیب نے شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے لیکن وہ اپنی نومولد پوتی اور حمزہ شہباز کی بیٹی کی عیادت کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں۔

Comments are closed.