شہبازشریف کے خلاف وزیراعظم عمران خان بھی عدالت چلے گے

ویب ڈیسک

لاہور:وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف لاہور کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ہرجانہ کیس میں پیش نہ ہونے کی وضاحت بھی شامل ہے۔

لاہور کی مقامی عدالت میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی اس دوران دائر کردہ درخواست میں شہباز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز، انکوائریز اور مقدمات کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے.

وزیراعظم کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نے ریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کا ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا اور اسی وجہ سے ہرجانہ کیس آگے نہیں بڑھ سکا ہے.

شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان پر ہتک عزت کے دعوے اور10ارب ہرجانے کی درخواست دائرکی گئی تھی جب کہ اسی درخواست کے جواب میں وزیراعظم نے اپنے وکیل کے ذریعے سابق وزیراعلی پنجاب کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے.

شہباز شریف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش نہیں ہورہے اور عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ 3 سال سے زیرالتوا ہے۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے شہبازشریف کی متفرق درخواست پر سماعت کے دوران 5جون 2020کو فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔

شہباز شریف نے یہ درخواست وزیراعظم عمران خان کی25 اپریل 2017 میں شوکت خانم ہسپتال میں تقریر کے خلاف دائر کی تھی تقریر میں عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی.

عمران خان نے اس کے بعد ایک انٹرویو کے دوران مالی پیشکش کرنے والے شخص کا نام تو نہیں بتایا البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بہت قریبی ہے ۔

جولائی 2017 میں شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا جس کے جواب میں عمران خان کے وکیل سے درخواست دائر کی ۔

Comments are closed.