شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا دبئی میں پڑاو

0
0 0
Read Time:1 Minute, 24 Second

فوٹو: سوشل میڈیا

دبئی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈر شعیب ملک کی اپنی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصہ بعد دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ دونوں سات ماہ بعد ملے ہیں اور ان دنوں دبئی میں اکٹھے رہ ہے ہیں، کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں فلائٹس منسوخ ہونے اور شہر شہر لاک ڈاون نے اس سپورٹس فیملی میں زیادہ فاصلے پیدا کردیئے تھے۔

سفری پابندیوں کے باعث آل راونڈرشعیب ملک اپنی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور بیٹے اذہان سے نہیں مل پائے تھے، انہوں نے اس مقصد کیلیے انگلینڈ میں اسکواڈ کو بھی تاخیر سے جوائن کیا لیکن موقع نہیں بن پایا۔

شعیب ملک پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد انگلینڈ میں ہی رک گئے تھے، اب دبئی میں اپنی فیملی کیساتھ ہیں، آل راونڈر کی اگلی مصروفیت اکتوبر کے آخر میں زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوسکتی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ثانیہ مرزا نے بھی یوایس اوپن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس لیے اس فیملی کو ایک ساتھ وقت گزارنے کیلئے خاصا وقت مل جائے گا۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو شعیب ملک نے شیئر کی ہے جس میں وہ بیٹے اذہان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا کی بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ خود ورزش کررہی ہیں اور ساتھ ساتھ بیٹا بھی ان کو فالو کررہا ہے ، ثانیہ مرزا بیٹے کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish